پی ٹی آئی احتجاج، ڈیوٹی سے انکار  کرنیوالے  پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم

05:03 PM, 3 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  احتجاج کے دوران   ڈیوٹی سے انکار  کرنیوالے   پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اسلام آباد پولیس کے جوانوں  کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ڈیوٹی پر غیر حاضر اہلکاروں اور افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ایسے اتمام افسران اور اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آبادکی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ 

غیر حاضر پولیس افسران کے خلاف سخت سزا تجویز کی گئی ہے۔ ایسے افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں