حکومت نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کرینگے،مولانا فضل الرحمن

09:40 PM, 3 Dec, 2024

(ویب ڈیسک )جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  کا کہنا ہے کہ حکومت نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

مولانا فضل الرحمن سے جے یو آئی لاہور کے راہنما حافظ بلال درانی نے خصوصی ملاقات کی۔جس میں   مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن نے  جے یو آئی لاہور کے راہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ باد ریلی میں اہم اعلان کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو  اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی ،   حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ، حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کئے۔

مولانا فضل الرحمن  نے کہا کہ  حکمرانوں نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

  مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو مدارس بل پہ دستخط کےلیے 7 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔انہوں نے کہا  ہے کہ اگر دستخط نہ ہوئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔

مزیدخبریں