کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس حفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہو گا

05:46 AM, 3 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی ہیں، پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے گرانٹ کی درخواست کی گئی، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ طلب کئےگئے ہیں، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ طلب کئے گئے ہیں۔

وزارت اطلاعات کی کوویڈ 19 کی اشتہاری مہم کیلئے مالی وسائل فراہم کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا، وزارت ہاوسنگ کی پاکستان کواٹرز کی لیز میں توسیع کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں