لاہور (پبلک نیوز) شہر لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علا قہ میںیو سف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3 لاکھ65 ہزار کی نقد ی اور طلائی زیو رات، موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ ڈیفنس بی کے علا قہ میں جاوید کے گھر میں اس کی فیملی سے3 لاکھ10 ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
شاہدرہ کے علا قہ سے مشتا ق ڈوگرکے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ65 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ میں ناصر کی فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ35 ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ ڈیفنس بی، بادامی باغ اور کا ہنہ میں گاڑیاں اورجو ہرٹاﺅن، وحدت کالونی، شفیق آبا د اور فیکٹر ی ایریا میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
مسلم ٹاؤن کے علا قے میں شمیم کے گھر سے دو ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ70 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، شالیمار کے علا قہ میں محمود کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2 لا کھ45 ہزار کی نقدی اور طلائی زیرات، موبائل فون لوٹ کر فر ار ہو گئے، جبکہ کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں عرفان کے گھر میں اس کی فیملی سے2 لاکھ 15 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔