کراچی (پبلک نیوز) سندھ بھر کے مزارات ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے، صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کورونا وائرس کے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے مزارات ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے ہیں، وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے اچانک درگاہ عبداللہ شاہ غازی کا دورہ کیا، درگاہ عبداللہ شاہ غازی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی اور اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مزارات اور درگاہوں پر زائرین کے لئے طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے، زائرین ماسک کا استعمال لازمی اور سماجی فاصلے اختیار کرے، دعا ہے کہ اللہ پاک پاکستان سمیت دنیا بھر سے مہلک وباء کا خاتمہ کرے۔