پاکستانی جیلوں میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 759 ہوگئی

10:14 AM, 3 Feb, 2021

احمد علی
اسلام آباد: (پبلک نیوز) صوبائی حکومتوں میں پھانسی کے منتظر مجرموں اور عمر قید کے مجرموں کی تعداد قومی اسمبلی میں پیش، مجرموں کی تعداد سے متعلق تحریری جواب وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 7 سو 59 ہے۔ چاروں صوبوں میں عمر قید کی مجرموں کی تعداد 14 ہزار 318 ہے۔ پنجاب میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 15 جبکہ عمر قید کے سزا یافتہ مجرموں کی تعداد 7 ہزار 916 ہے۔ سندھ میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 527 ہے اور عمر قید کے سزا یافتہ مجرموں کی تعداد 3 ہزار پانچ سو 36 ہے۔بلوچستان میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 48 اور عمر قید کے مجرموں کی تعداد 430 ہے۔ خیبر پختونخواہ میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 169 جبکہ خیبر پختونخواہ میں عمر قید کے مجرموں کی تعداد 1 ہزار 677 ہے۔
مزیدخبریں