سردی ابھی جا نہیں رہی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

02:37 PM, 3 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: آج کہیں بارش ہوگی یا نہیں؟ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں اج بادل چھائے رہیں گے جبکہ گجرات گوجرانوالہ لاہور اور دیگر چند ایک علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک نے بتایا کہ موجودہ سلسلے میں بہت اچھی بارش کی توقع نہیں تاہم فروری کے آخری دو ہفتوں میں اچھی بارش کی توقع ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک نے مزید بتایا کہ فروری کے آخری دو ہفتوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع بھی ہے، سردی ابھی جا نہیں رہی، سردی تھوڑی طویل ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں