برف باری شروع ہوتے ہی سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا

03:31 PM, 3 Feb, 2021

احمد علی

ایبٹ آباد (پبلک نیوز) شہر میں بارش کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں سیاحتی مقام گلیات ٹھنڈیانی سمیت بکوٹ میں برف باری شروع سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔

برف باری شروع ہوتے ہی سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا ہے، برف باری سے مری روڈ پر پھسلن سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ ایبٹ آباد شہر میں بارش سیاحتی مقام گلیات میں برف باری کے ساتھ ہی سردی نے پھر سے ڈیرے ڈال لیے۔

 علاوہ ازیں بارش برف باری سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برف باری اورشدید سردی کے باوجود سیاح گلیات میں موجود ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ گلیات میں برف باری سے ان کو بہترین تفریح مل رہی ہے۔

مزیدخبریں