ماڈل کوپالتو بلی پر ٹیٹو بنوانا مہنگا پڑگیا

06:58 PM, 3 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: یوکراین سے تعلق رکھنے والی ماڈل اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں جیسے ہی انہوں نے اپنی پالتو بلی کے جسم پر ٹیٹو کی تصویر انسٹاگرام پرشیئر کی انہیں جانوروں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب ایلینا ایوانکایا نامی ماڈل کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے قبل 2017 میں اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پرا تھا،جب انہوں نے اپنی پالتو بلی کے جسم کے سارے بال اتا دیے تھے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ماڈل نے اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ میں نے اپنی بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوانے سے قبل اس کا ڈاکٹر سے معائنہ کرایا تھا ڈاکٹرز کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور جب میں بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوا رہی تو اس وقت ڈاکٹر بھی موجود تھے اور اب ہر چیز کنٹرول میں ہے۔

ماڈل کی جانب سے بیان جاری کرنے کے باوجود بھی انہیں تا حال تنقید کا سامنا ہے اور اتنی تنقید کے باوجود بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنی بلی کی تصاویر پوسٹ کرنے سے نہیں رک رہی۔

مزیدخبریں