انڈے کھانے سے 5 حیرت انگیز فائدے

03:53 AM, 3 Feb, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) انڈے کو صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں مختلف قسم کے غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 40 سال سے تجاوز کر چکی ہے تو روزانہ انڈا کھائیں۔ ڈاکٹر بھی اکثر مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ انڈے کھائیں۔ یہ ایک ایسی غذا ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو کھانی چاہیے لیکن 40 سال کی عمر کو عبور کرنے کے بعد اسے روزانہ کھانا فائدہ مند ہے۔ اس عمر کے گروپ میں داخل ہونے کے بعد جسم کو بہت سے غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے جو انڈے کھانے سے پوری ہوتی ہے۔ انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر اسے روزانہ کھانے کو کہتے ہیں، یہ پروٹین کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ انڈے کھانے سے وٹامنز، منرلز، صحت مند چکنائی، کیلوریز، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم، آئرن، میگنیشیم، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 6 بھی حاصل ہوتا ہے۔ میٹابولزم کو بڑھانے میں موثر 40 سال کی عمر کے بعد جسم کا میٹابولزم کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے، اس کی وجہ سے صحت سے متعلق کئی مسائل ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ روزانہ ایک انڈا کھانے سے میٹابولزم درست رہتا ہے اور کئی بیماریوں سے بھی آزادی ملتی ہے۔ ہڈیاں مضبوط ہو جائیں گی عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں، اس لئے روزانہ انڈے کھانا ایک منافع بخش سودا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی 12 جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس میں موجود پروٹین کی وجہ سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ آنکھوں کے لئے فائدہ مند انڈا وٹامنز اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے۔ آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت سے غذائی اجزا بھی ضروری ہیں۔ انڈوں میں لیوٹین نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو ریٹینا کو صحت مند رکھتا ہے۔ 40 سال کی عمر کے بعد روزانہ ایک انڈا کھانے سے بینائی بھی بڑھتی ہے اور دیگر مسائل سے بھی بچا جاتا ہے۔ دل کے لئے فائدہ مند بڑھتی عمر کی وجہ سے دل سے متعلق مسائل بھی پیدا ہونے لگتے ہیں۔ دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کے لئے روزانہ ایک انڈا کھائیں۔ اس سے دل سے متعلق امراض کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ خون کی کمی نہیں ہوگی 40 سال کی عمر کو عبور کرنے کے بعد جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے ۔ یہ مسئلہ خاص طور پر خواتین میں عام ہے۔ اگر اس سے بچنا ہے تو انڈوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں کیونکہ اس میں موجود آئرن جسم میں خون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مزیدخبریں