کیا آپ واقعی سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں؟

11:06 AM, 3 Feb, 2022

احمد علی

پبلک نیوز: آپ جانتے ہیں کہ سگریٹ پینا کتنا نقصان دہ ہے، یہ نہ صرف آپ کو کینسر میں مبتلا کر سکتا ہےبلکہ آپ کے جسم کو کئی طرح کے دیگر مسائل میں بھی مبتلا کر سکتا ہے. سگریٹ کے عادی افراد کو سگریٹ چھوڑنے میں کافی عرصہ لگتا ہے . تاہم اگر آپ واقعی سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو آج ہی ان آسان طریقوں پر عمل کریں، فرق فوری طور پر نظر آئے گا۔

دراصل سگریٹ میں نکوٹین ہوتی ہے جس کا اثر جسم پر صرف 40 منٹ تک رہتا ہے۔ جیسے ہی اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے، آدمی اسے دوبارہ پینے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس معاملے میں انسان کب اس کی لت میں مبتلا ہو جاتا ہے اسے سمجھ بھی نہیں آتی۔

اگر آپ سگریٹ یا تمباکو چھوڑنے کا عزم رکھتے ہیں تو شروع میں دودھ پینے کی عادت ڈالیں۔ دودھ سگریٹ پینے کی خواہش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جب بھی طلب ہو تو ایک کپ دودھ پی لیں۔ اس کے بعد حیرت انگیز طور پر سگریٹ کی طلب کم ہو جائے گی.

آپ وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے مسمی، کیلا، امرود، کیوی، بیر، اسٹرابری وغیرہ بھی لے سکتے ہیں۔ یہ آپ کی سگریٹ کی خواہش کو بھی ختم کرتے ہیں اور جسم کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

کچا پنیر صحت کے لحاظ سے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے اور اسے کھانے سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور نہ ہی کوئی اور چیز کھانے کا دل کرتا ہے۔ اسے اپنے فریج میں رکھیں اور جب بھی سگریٹ پینے کی طلب ہو تو کچے پنیر کے چند ٹکڑے کھا لیں، اس سے سگریٹ‌کی طلب ختم ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ جن لوگوں کو تمباکو یا پان چبا کر کھانے کی عادت ہے انہیں سونف کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ جب بھی پان یا تمباکو کھانے کی طلب ہو تو اس کے متبادل کے طور پر سونف کھائیں۔ یہ آپ کے ہاضمے کو بہتر بنائے گی اور آپ کی لت کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔

مزیدخبریں