بھارتی سیاستدان اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

01:34 PM, 3 Feb, 2022

احمد علی
نئی دہلی : اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں بھارتی سیاستدان اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کا ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اے آل انڈیا اتحاد المسلمین کے صدر اویسی نے خود ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اویسی پلکھوا چھجرسی سے انتخابی ریلی سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔ حملہ آوروں نے ٹول پلازہ کے قریب ان کے قافلے پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس گاڑی میں اسد الدین اویسی بیٹھے تھے اس کے ٹائر بھی پنکچر ہو گئے۔ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا کہ کچھ دیر پہلے چھجرسی ٹول گیٹ پر میری کار پر گولیاں چلائی گئیں۔ 4 راؤنڈ فائر کئے گئے۔ وہاں 3-4 لوگ تھے، سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہو گئی لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ الحمدللہ۔
مزیدخبریں