شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
06:24 PM, 3 Feb, 2022
پبلک نیوز: کراچی کے علا قے منظور کالونی میں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔ پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں۔ کراچی منظورکالونی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں تو پولیس نے موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لیا۔ پولیس کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت سیف اللہ اور آمنہ کے ناموں سے ہوئی جو آپس میں میاں بیوی تھے۔ پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کرنے کے بعد گلے مین پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ میاں بیوی کا گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا اور دونوں 7بچوں کے والدین تھے جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں میاں بیوی کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس نےو اقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔