عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکا فیصلہ

08:50 AM, 3 Feb, 2023

احمد علی
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ ہدایت دی ہے کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے ۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔
مزیدخبریں