شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
09:08 AM, 3 Feb, 2023
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔