انٹربینک میں ڈالر 5روپے22پیسے مہنگا

11:24 AM, 3 Feb, 2023

احمد علی
کراچی : کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5روپے22پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276روپے58پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے پر بند ہوا ہے۔
مزیدخبریں