ڈی نوٹیفائی ہونو الے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن شروع

12:21 PM, 3 Feb, 2023

احمد علی
اسلام آباد: مجسٹریٹ کی زیر نگرانی سی ڈی اے اہلکاروں نے آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز خالی کروائے جارہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں تالے توڑے جارہے ہیں۔ انتطامیہ نے سی بلاک کے تالے توڑنے شروع کردیے، سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز کا تالا توڑ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فرخ حبیب کا لاج نمبر 303 سی پر قبضہ تھا۔ خالی کرائے جانے والے دیگر لاجز اکرم چیمہ، ملیکہ بخاری، منزہ حسن اور شاندانہ گلزار کے ہیں۔
مزیدخبریں