شاہیں شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا
01:03 PM, 3 Feb, 2023
کراچی : شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی میں ہوا۔ قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔نکاح کی تقریب کراچی کی مقامی مسجد میں ہوئی۔مولانا عبدالستار نے نکاح ذکریا مسجد میں پڑھایا جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی۔ نکاح کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے ہیں ۔ خیال رہے کہ دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔