(ویب ڈیسک) صحافی قمر میکن کے مطابق عدالت میں جرح کے دوران مفتی سعید کی پرانی ویڈیو جس میں وہ عورت کی گواہی کو حتمی قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ عورت اگر کہہ دے کہ میری عدت مکمل ہو چکی ہے تو بس اس کے بعد بات ختم۔
جب یہ ویڈیو چلائی گئی تو مفتی سعید بوکھلا گئے اور کہا کہ بات ختم سے میرا مقصد تھا کہ اس کے بعد میرا بیان ختم ہو گیا۔خاور مانیکا کے بیان پر جرح کے دوران انکی بھی پرانی ویڈیو چلائی گئی،جس میں وہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں، بیان سننے کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ بیان کب کا ہے جب انہیں بتایا گیا کہ یہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے بعد کا بیان ہے تو بات کو گھوماتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں بشریٰ بی بی ایک اچھی ماں اور ایک اچھی بیوی تھی۔
عدت کے دوران نکاح کے کیس میں مفتی سعید کے بیان پر جرح کے دوران آج یہ بھی انکشاف ہوا کہ مفتی سعید آپریشن خلیفہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔