بھارتی اداکارہ پونم پانڈے زندہ،جھوٹی موت کا ڈرامہ کیوں کیا؟ ویڈیو دیکھیں

12:56 PM, 3 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پونم پانڈےکی موت کی خبر جھوٹی نکلی،ادکارہ نےخود ہی اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ کیا مگر کیوں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا۔

پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر اپنے موت کی خبر کے پیچھے کی کہانی بتا دی، کہا کہ میں زندہ ہوں،اور سروایئکل کینسر سے موت نہیں ہوئی،میں ان لوگوں سے معافی مانگتی ہوں جنہیں موت کی خبر سے دکھ پہنچایا،اپنی موت کی جھوٹی خبرپھیلانے کا مقصد سروایئکل کینسرسے آگاہی دینی تھی، آج سب ہی سروایئکل کینسرکی بات کر رہے ہیں۔

پونم پانڈے نے کہا کہ ہزاروں خواتین سروایئکل کینسرکی وجہ سے زندگی  کی جنگ ہار چکی ہیں، ان ہزاروں خواتین کو پتہ نہیں تھا کہ کینسر کےدوران کرنا کیا ہے، سروایئکل کینسر قابل علاج ہے،کینسر کے ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کروائیں۔

پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، میں نے یہ سب سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں.

اداکارہ نے کہا کہ کینسر کی دوسری اقسام کے برعکس سروائیکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے گی تو ہم بروقت اپنا علاج کرواسکتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا۔

آخر میں اُنہوں نے اپیل کی کہ آئیے، ہم سب ملکر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہوسکے۔

پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔

دوسری طرف ہندو انتہا پسندوں نے پونم پانڈے کی جعلی موت کے ایشو کو دوباہ مذہبی منافرت پھیلانے کے لئے  استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں ان کے سابق مسلمان شوہر سیم احمد کی جانب سے ان پر تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پونم کو شوہر کی جانب سے مار پٹائی کے پعد برین ہیمرج ہوگیاتھا۔

مزیدخبریں