(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہورہے ہیں، فیصلے کا دن قریب آنے میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں،سیاسی پارٹیاں عوامی ہمدریاں سمیٹنے کے لئے جلسے کرنے میں مصروف ہیں، الیکشن کی کمپیئن سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں ہر پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم ایکٹو ہے، عوامی جلسے سے خطاب سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی سامنے آنے والی ویڈیو نماز پڑھنے کی ہے، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ عوام سے خطاب کرنے سے قبل وہ نماز پڑھ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف کمنٹس بھی کئے جارہے ہیں ان میں زیادہ نے سعید غنی کے نماز پڑھتے اِدھر اُدھر دیکھنے پر کمنٹ کیا ہے۔
سجاد نامی صارف نے لکھا کہ " نماز پڑھتے وقت بھی ادھر اُدھر دیکھ رہا ہے۔ ڈرامہ کرنے کے ماہر ہیں۔ ﷲ پاک ہدایت دے۔ چور اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ کی پارٹی میں ہو کر خود اربوں کھا کر کونسی نماز پڑھ رہا ہے۔
عامرسندھو صارف نے کمنٹ کیا کہ " خدا کے لیئے یہ دکھاوا بند کرو۔۔۔ نماز آپ کا اور اللہ کا معاملہ ہے اس کو دکھاوے کی چیز مت بنائو"