سعودی عرب میں برف باری کی ویڈیو وائرل

03:21 AM, 3 Jan, 2022

Rana Shahzad
تبوک: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا شمار دنیا کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ تاہم تبوک ایک ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کا موسم سرد رہتا ہے۔ وہاں اتنی برف باری ہوئی کہ لوگ خوشی کا اظہار کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔ انہوں نے موسیقی کی دھن پر روایتی رقص پیش کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق صحرا اور شدید گرمی کی وجہ سے شہرت رکھنے والے سعودی عرب کے لوگ برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سال کے پہلے دن سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں شدید برف باری ہوئی۔ اس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں سعودی مرد برف باری کی خوشی میں روایتی رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تبوک میں برف گرنے کے مناظر پہلے بھی دیکھے جا چکے ہیں لیکن اس طرح موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کرتے لوگ کم ہی نظر آتے ہیں۔ تبوک کے قریب واقع اللوج پہاڑ پر ہزاروں سیاح اس برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچے ہیں۔ گذشتہ سال فروری میں بھی اس علاقے میں شدید برف باری ہوئی تھی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے برف کی چادر سے ڈھکی کاروں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ویڈیو میں لوگ برفباری سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ جبل اللوج، جبل الطاہر اور جبل الکان کے پہاڑ مکمل طور پر برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/AlMnatiq/status/1477303227980865538?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477303227980865538%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Fworld%2Fsaudi-men-perform-traditional-dance-to-celebrate-snowfall-in-tabuk%2F1061560 عربی اخبار اشراق الاوسط کے مطابق سعودی عرب میں ہر سال تبوک کے جبل اللوج، جبل الطاہر اور جبل الکان پہاڑوں پر دو سے تین ہفتے تک برف پڑتی ہے۔ یہ پہاڑ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں ہیں۔ جبل اللوج 2,600 میٹر بلند ہے۔ اس پہاڑ کو بادام کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ڈھلوانوں پر بڑی تعداد میں بادام کے درخت ہیں۔ تبوک کا علاقہ اردن سے متصل ہے۔ اس علاقے میں برف پگھلنے کے بعد ایک خوبصورت منظر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ سعودی عرب میں شدید برفباری کو پورے خلیجی ممالک کے لیے انتہائی نایاب واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کیونکہ کچھ عرصہ پہلے یہاں برف باری کا موسم آیا ہے۔ رات کے وقت چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک جا پہنچا ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے کم وزیبلٹی کی وجہ سے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ریاض، مکہ، مدینہ، مشرقی صوبے الباحہ، عسیر، جازان، القاسم، تبوک، الجوف اور اولا کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
مزیدخبریں