احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتے، پیچھے نہیں ہٹ سکتے ، وزیراطلاعات

10:07 AM, 3 Jan, 2022

Rana Shahzad

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام ہے، اشیاء کی قیمتیں نیچےآنا شروع ہو گئی ہیں، درآمدی اشیاء کی قیمتیں ہم طے نہیں کر سکتے.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونیوالی اشیاء کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں، جے یو آئی کا الیکشن جیتنا بد قسمتی کی بات ہے، بڑی سیاسی جماعتوں کے ناکام ہونے سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے.

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے مزید کہا پی ٹی آئی احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتی ہے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،امید ہے بجلی کی قیمتیں بھی نیچےآنا شروع ہو جائیں گی.

انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، پنجاب میں بھی شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ صوبائی جماعتیں ہیں، اپوزیشن کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ نظریہ.

مزیدخبریں