’مسئلہ کشمیرکوعالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے‘

10:18 AM, 3 Jan, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2021 سفارتی حوالے سے اہم سال تھا۔ ہماری جستجو جاری رہے گی کہ افغانستان میں امن ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورا سال کوشش رہی کہ افغانستان مین امن واستحکام ہو۔ وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ فلسطین کئے حوالے سے ہماری پالیسی ہمیشہ واضح رہی ہے۔ کشمیر مین انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ سینٹرل ایشیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی۔ او آئی سی کے اجلاس کو بھرپور کو پذیرائی ملی۔ موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان نے بہت کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز کے لیے آسانیا ں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جو معاشی بحران آیا۔ دنیا اس سے متا ثر ہوئی۔ وسط ایشیائی ممالک پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ دہشت گردی کی لپیٹ میں جوممالک رہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جانیں قربان کیں۔ افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں اگر ہو تا تو 20 سال میں نکل جاتا۔
مزیدخبریں