ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مقصد شفافیت یقینی بنانا ہے، وزیرخزانہ

01:00 PM, 3 Jan, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مقصد شفافیت یقینی بنانا ہے۔ ٹیکس کلچر پروان چڑھانے کے لئےشروعات پارلیمنٹیرینز سے ہونی چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ جب تک ٹیکس ریونیو اکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ معاشرے کی ترقی میں ٹیکس کا اہم کردار ہے۔ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور آسانی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے پتہ لگائیں گے کہ کس کی کتنی انکم ہے۔ کسی کو ہراساں نہیں کریں گے لیکن ٹیکس پے کرنا ہوگا۔ یہاں جس کی جتنی طاقت ہے وہ ٹیکس چھپاتا ہے۔
مزیدخبریں