مریم نواز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر
09:27 AM, 3 Jan, 2023
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو ن لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے، پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی مریم اورنگزیب نے جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہوا ہے، مریم نواز کو شہباز شریف نے پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا ہے، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی گئی ہے۔