میٹا کا فیس بک ایپ کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو واپس لانے کا فیصلہ

12:03 PM, 3 Jan, 2023

احمد علی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے۔جو آئے دن صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرواتا رہا ہے۔ فیس بک کی موبائل ایپ پر چیٹ کیلئے میسنجر کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔تاہم 2023 اس حوالے سے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلی کی جانے والی ہے۔ 2014 میں فیس بک نے ایپ کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو ختم کرکے چیٹس کے لیے ایک الگ ایپ میسنجر پیش کی اور اس طرح فیس بک دنیا کی پہلی سوشل میڈیا ایپ تھی جس میں ایپ کے اندر چیٹس کے آپشن کو ختم کیا۔ اس کو فیس بک کو کافی فائدہ ہوا، واٹس ایپ کے بعد میسنجر کو دنیا کی دوسری بڑی میسجنگ ایپ مانا جاتا ہے۔تاہم اب میٹا کی جانب سے فیس بک کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو پھر واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے نئے فیچرز سے متعلق بتانے والے ٹوئٹر صارف Matt Navarra کی جانب سے نئے چیٹ آپشن کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کیا گیا ہے۔اس سکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فیس بک ایپ میں رائٹ سائیڈ پر swipe کرکے چیٹس تک رسائی ممکن ہوگی۔ اس وقت یہ نیا فیچر محدود صارفین کو دیا گیا ہے اور ممکنہ طو رپر آنے والے مہینوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
مزیدخبریں