شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے نیا معیار مقرر کردیا

02:01 PM, 3 Jan, 2023

احمد علی
سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے وہ کھلاڑی منتخب نہیں ہونگےجن کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور چیف سلیکٹر یہ کام مشکل ہے، اس کرسی پر بیٹھ کر ہر ایک کو خوش کرنا بہت مشکل کام ہے، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے براہ راست رابطے میں ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے میں نے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائے گا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان ایک اچھی اینڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی پچز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نے گراؤنڈ مین سے کہا تھا کہ مجھے باؤنسی ٹریک چاہیے آپ تیار کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تیار کرلیں گے۔
مزیدخبریں