' پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہیں'

02:47 PM, 3 Jan, 2023

احمد علی
ترجمان امارت اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستانی حکام کے بیانات غلط ہیں انہیں مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام کی جانب سےافغانستان کے خلاف دیے جانے والے بیانات قابل افسوس ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ ہم اس مقصد کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ اپنے ملک کے اندر امن و استحکام کو اہمیت دیتی ہے۔ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزیدخبریں