وزیر اعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

04:15 PM, 3 Jan, 2023

احمد علی
وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی 'انٹرنیشنل کانفرنس آن رذیلیئینٹ پاکستان' کے بارے میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو آگاہ کیا اور کانفرنس میں یو اے ای سے اعلیٰ سطح کی شرکت کے لیے درخواست کی۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے کانفرنس کے بنیادی ایجنڈا کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔
مزیدخبریں