’مزاحمتی گروپ‘ آزاد ہیں،سربراہ حزب اللہ سید حسن نصراللہ

10:35 PM, 3 Jan, 2024

احمد علی
بیروت: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ’مزاحمتی گروپ‘ آزاد ہیں۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حماس کے ڈپٹی کمانڈر العروری اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو کل جنوبی بیروت میں ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ انہوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل ایک " صریح اسرائیلی جارحیت" ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے غزہ، مغربی کنارے، لبنان، عراق اور یمن میں اسرائیلی اور امریکی حملوں میں مارے جانے والے افراد کو لنک کرتے ہوئے کہا کہ "ان تمام شہداء کو جو مقبوضۃ بیت المقدس کے راستے پر شہید ہوئے " اور ان کے اہل خانہ کو سلام ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم ان سے کہتے ہیں کہ آپ کا خون، قربانیاں اور صبر ہی فلسطین، لبنان، شام، عراق اور پورے خطے کے لیے اچھے نتائج دے گا۔‘‘ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم قاسم سلیمانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں "مزاحمتی تحریکوں" کی حمایت کی اور ایران کی مدد کے بغیر بھی خود انحصاری حاصل کرنے اور کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمانی اور ان کی اسلامی انقلابی گارڈ کور قدس فورس ہر قدم پر فلسطینی گروپوں کے ساتھ ہے تاکہ ان کی فوجی طاقت کو بڑھانے میں مدد کی جا سکے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ "مزاحمتی گروپ" اسرائیلی قبضے کی مخالفت میں خطے کے مستقبل کے لیے ایک ویژن رکھتے ہیں، ہر گروپ اپنے اسٹریٹجک ویژن اور مقامی ایجنڈے کے مطابق کام کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نام نہاد "ایکسز آف ریزسٹینس " ایک مرکزی کمانڈ کی پیروی نہیں کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، حوثی ایران کے مطالبات پر یمن میں "بحیرہ احمر کی جنگ" نہیں کر رہے ہیں۔ "یہ مزاحمتی گروپ ٹولز نہیں ہیں۔"
مزیدخبریں