بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی

07:15 AM, 3 Jul, 2021

حسان عبداللہ

ممبئی(ویب ڈیسک) عامر خان اور کرن راؤ شادی کے پندرہ سال بعد علیحدگی اختیار کریں گے ، تاہم وہ اپنے بیٹے کی پرورش ایک ساتھ کریں گے. بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ شادی کے 15 سال بعد الگ ہو رہے ہیں ، اس جوڑے نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔

مشترکہ اعلان میں جوڑے نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی ایک ساتھ پرورش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے - اب شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں ، بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ شریک والدین اور فیملی کے طور پر۔" عامر خان اورانکی اہلیہ نے مسلسل تعاون کے لئے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوڑے نے کہا کہ وہ اس طلاق کو کسی نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں نہ کہ اختتام کے طور پر۔

دونوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی این جی او پانی فاؤنڈیشن کے لئے کام کرتے رہیں گے ، اور فلموں اور دیگر پیشہ ورانہ منصوبوں میں تعاون کرتے رہیں گے۔ "ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھر کے تجربات ، مسرت اور خوشی کا اشتراک کیا ہے۔

مزیدخبریں