’گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہیں‘

10:25 AM, 3 Jul, 2021

حسان عبداللہ

ہوشاب(پبلک نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہیں، وزیراعظم پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا ہوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے دوسرے فیز کو وزیراعظم دیکھیں گے، جنوبی بلوچستان کیلئے 6 سو ارب کا منصوبہ بنایا ہے، سی پیک پراجیکٹس سے بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہاسڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں مواصلات کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے،آبی وسائل، بجلی کی ترسیل سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

مزیدخبریں