عمران خان سٹوڈنٹس کی سن لو! ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

10:51 AM, 3 Jul, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کا حکومت سے امتحانات کینسل کرنے کا مطالبہ، سٹوڈنٹس نے حکومت سے مطالبات کے بارے میں ٹویٹر ٹرینڈ پر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ سراپا احتجاج سٹوڈنٹس کی جانب سے ایک ہی روز میں دس لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔ #ImranKhanStudentsKiSunLoکل سے ٹاپ ٹرینڈ برقرار ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال سمیت اہم شخصیات کی جانب سے طلباء کے حق میں بیانات بھی جاری ہیں۔

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی طلبہ کے حمایتیوں میں سرفہرست ہیں۔ چئیرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم عرفان صدیقی کی جانب سے بھی وزارت تعلیم کو خط لکھنے کی یقین دہانی ،کرائی گئی ہے تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کوئی بھی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے ایک بار پھر تمام تر بورڈز میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ سٹوڈنٹس کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے استعفی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں