پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
11:30 AM, 3 Jul, 2021
پاکپتن ( پبلک نیوز) شہر و گردونواح میں زالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہوا کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ اکثر علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی۔ بارش جاری ہونے کی وجہ سے بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا۔ دوسری جانب رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔ شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی۔