بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے وزیر اعظم کا بڑا حکم

01:00 PM, 3 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) قطر، بحرین ، متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے وزیر اعظم نے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوحہ سے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پی آئی اے 3394متحدہ عرب امارات، 2016 دوحہ سے اور 722 بحرین سے مسافروں کو لائے گی۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں موجودپاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے برادر عرب اسلامی ممالک نے سفری نظام میں تبدیلی کی ہے۔ پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہیں۔ سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل بھی کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں