اعتراف کے باوجود موٹرسائیکل چور رہا، شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج

02:25 PM, 3 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اوکاڑہ ( پبلک نیوز) موٹر سائیکل چور سرگرم، تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں واقعہ تمام علاقے جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئے۔ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن موٹر سائیکل چوروں سے سازباز کر کےرشوت لے کر چور کو چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوروں کے باعث لاکھوں روپے سے محروم ہونے والے بے بس عوام کی جانب سے ڈی پی او آفس اوکاڑہ کے بعد لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس واقعات کا نوٹس لیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں چوری کے اعتراف کے باوجود پولیس تھانہ اے ڈوژن نے رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا جس کے بعد ہم بے بس ہیں۔ اگر پولیس ہی ایسا کرے گی تو ہم کہاں جائیں گے۔
مزیدخبریں