امریکی فوج کی گاڑیوں اور اسلحہ پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا
05:00 PM, 3 Jul, 2021
ویب ڈیسک: امریکہ خود تو افغانستان چھوڑ کر جا رہا ہے مگر اس کا سازو سامان جو بھی بچ گیا، اس پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فورسز کے ساز و سامان اور گولہ بارود کو طالبان نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ سازو سامان میں فورسز کی چھوڑی گئی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان نے ان گاڑیوں اپنے جھنڈے لہر رکھے ہیں۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ صرف جون میں 7 سو امریکی فوج کی گاڑیوں پر قبضہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی افواج نے بگرام ائیربیس افغان افواج کو سونپ دیا تھا۔