اسلام آباد: دکانوں کو جلد بند کرنے کے احکمات 11 جولائی تک معطل

11:29 AM, 3 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد،عیدالاضحٰی سے قبل دکانوں اور مارکیٹس کی جلد بندش کے احکامات پر عملدرآمد معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے عیدالاضحٰی پر شہریوں کی سہولت کے لئے دکانوں اور مارکیٹس کی جلد بندش کا حکمنامہ معطل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ دکانوں اور مارکیٹس کی جلد بندش کا حکمنامہ 11 جولائی تک معطل رہے گا۔ واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے جاری ایک بیان میں بازاروں اور مارکیٹوں کو رات 9 بجے تک بند کرنے کی پابندی 9 جولائی تک ختم کرنےکا اعلان کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں