فیصل قریشی نے حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا طریقہ بتادیا

12:45 PM, 3 Jul, 2022

احمد علی
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی جانب سے حکومت کو پاکستان میں ہمیشہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کا طریقہ بتادیا۔ میزبان و اداکار فیصل قریشی کی جانب سے حکومت کو ملک میں ہمیشہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا طریقہ بتادیا۔ فیصل قریشی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے دوست کی بتائی گئی تجویز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نےکہا کہ مشورہ یہ ہےکہ اگر ہرگھرکو 5 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر لگوا دیا جائے اور اس کا دورانیہ 5 سال میں مکمل ہو تو ہرگھر میں سولر سسٹم لگ جائےگا اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کا مسلہ ختم ہو جائے گا۔ اسٹوری میں فیصل قریشی نے لکھا ہے کہ اس طرح سے تیل پر چلنے والے 50 بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے، جس سے اربوں روپے کی امپورٹ کا بل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتی عہدیدار اس پر غور کریں تو ملکی حالات بہت بہتر ہوسکتے ہیں۔
مزیدخبریں