کشمیر پریمیئر لیگ میں ایک نئی فرنچائز جموں جانباز کا اضافہ

01:41 PM, 3 Jul, 2022

احمد علی
مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن ٹو میں 6 کی بجائے اب 7 ٹیمیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا جس کے بعد کے پی ایل ایڈیشن ٹو کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں، ایڈیشن کے لیے یکم سے 25 جولائی تک کی ونڈو دی گئی ہے۔ ترجمان کے پی ایل کے مطابق ایک نئی فرنچائز جموں جانباز کا اضافہ کیا جائے گا، کے پی ایل ٹو میں 6 کی بجائے 7 ٹیمیں ہوں گی، ڈرافٹنگ عیدالاضحیٰ کے بعد ہوگی۔ یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل ) کے پہلے سیزن میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی،ان میں مظفر آباد ٹائیگرز، راؤلاکوٹ ہاکس، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز، باغ اسٹالینز، اوورسیز واریئرز شامل تھیں۔ پہلا سیزن راؤلا کوٹ ہاکس نے جیتا تھا، مظفر آباد ٹائیگرز دوسرے نمبر پر رہی تھی، میرپور رائلز تیسرے، اوورسیز واریئرز چوتھے، باغ اسٹالینز پانچویں اور کوٹلی لائنز چھٹے نمبر پر رہی تھی۔
مزیدخبریں