پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی کو طلب
06:09 PM, 3 Jul, 2022
اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس پانچ جولائی شام تین بجے ہوگا ، اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی چیمبر میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔