حکومت کا منفی پروپیگنڈا کرنیوالی 97 ویب سائٹ کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
04:37 PM, 3 Jul, 2023
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منفی پروپیگنڈا کرنے والی 97 ویب سائٹ کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے 80 ویب سائٹس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،جس کے بعد وفاقی حکومت نے مزید 17 ویب سائٹس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ویب سائٹس پر ریاستی اداروں اور شخصیات کے خلاف پروپگنڈا کیا جا رہا تھا۔