60 فیصد امریکیوں نے صدر جو بائیڈن کو مسترد کردیا، سروے

12:19 PM, 3 Jul, 2024

60 فیصد امریکیوں نے صدر جو بائیڈن کو مسترد کردیا، سروے
60 فیصد امریکیوں نے صدر جو بائیڈن کو مسترد کردیا، سروے
60 فیصد امریکیوں نے صدر جو بائیڈن کو مسترد کردیا، سروے
60 فیصد امریکیوں نے صدر جو بائیڈن کو مسترد کردیا، سروے

ویب ڈیسک:( سہیل احمد) 60 فیصد امریکیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو دوسری مدت کے لئے ناموزوں صدر قرار دیدیا تاہم نئےسروے میں  وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے مقابلے میں انتہائی قریب ہیں ۔

یاہو نیوز/یو گورنمنٹ پول میں اس امرکی تصدیق ہوگئی ہے کہ صدارتی مباحثے کے بعد زیادہ تر ناظرین نے انہیں دوسری مدت کے لئے بطور صدر  مسترد کردیا  ہے 

60 فیصد امریکی اب کہتے ہیں کہ بائیڈن "صدر کے طور پر دوسری مدت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔" صرف 24 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہیں۔ 

اس کے باوجود 1,754 امریکی بالغوں کا سروے، جو 28 جون سے یکم جولائی تک کیا گیا، یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بائیڈن کو43 فیصد امریکیوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے ریپبلکن حریف، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 45 فیصد حمایت کے ساتھ ان کے برابرکھڑے ہیں۔ 

تقریباً ہر چار میں سے تین امریکیوں یعنی 74% کا کہنا ہے کہ انہوں نے یا تو   صدارتی مباحثے کا براہ راست مشاہدہ کیا جبکہ  56% امریکی شہریوں کا  کہنا ہے کہ انہوں نے بعد  میں  ویڈیو کلپس دیکھے کہ یہ کیسے ہوا ۔

رجسٹرڈ ووٹروں کے اس گروپ میں، واضح اکثریت  یعنی57٪ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ   صدارتی مباحثے کے فاتح رہے۔ صرف 16٪ کا کہنا ہے کہ بائیڈن فاتح تھے۔

63 فیصد امریکیوں نے بائیڈن کی کارکردگی کو "خراب" جبکہ  21٪ نے اسے "منصفانہ" قرار دیا۔ 

صرف 16 فیصد نے بائیڈن کی کارکردگی کو بہترین یا اچھی قرار دیا۔ 

 ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو بہترین یا اچھی  قرار دینے والے50%   امریکیوں کے مقابلے میں اسے ناقص  قراردینے والے بھی 50 فیصد ہی ہیں۔

51 فیصد اکثریت کا کہنا ہے کہ بحث نے انہیں بائیڈن  کے بارے میں بدتر سوچنے پر مجبور کیا۔ 

12 فیصد تعداد  کا کہنا ہے کہ اس نے انہیں   بائیڈن کے بارے میں بہتر سوچنے پر مجبور کیا ۔

58% امریکیوں کا خیال تھا کہ   صدارتی مباحثے کے دوران  ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ ’’کمپوزڈ’’ نظر آئے  اور صرف 15%  نے بائیڈن  کو کمپوزڈ قراردیا۔

59%  امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مضبوط قراردیا اور صرف 17% نے   بائیڈن  کو مضبوط کہا۔

45% امریکیوں کا خیال تھا کہ   ٹرمپ ’’ صدارتی سٹف ’’ لگ رہے تھے  اور صرف 37%  کوبائیڈن  صدر معلوم ہوئے۔

صدارتی مباحثے کو شرمناک بنانے کے لئے 50 فیصد کے خیال میں بائیڈن جبکہ 24 فیصد ٹرمپ ذمہ دار تھے اسی طرح بحث کو تکلیف دہ حد تک پہنچانے کے لئے 50 فیصد بائیڈن جبکہ 20 فیصد ٹرمپ ذمہ دار تھے اور مباحثے کے نتیجے کو خوفناک بنانے کے لئے 42 فیصد نے بائیڈن کو جبکہ 19 فیصد نے ٹرمپ کو ذمہ دار سمجھا۔

54 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ مزید مباحثے ہونے چاہئیں۔  ان میں سے 63٪ ٹرمپ کے اور 53٪ موجودہ صدر بائیڈن کے حامی  ہیں ۔صرف 25٪ کا خیال ہے کہ گزشتہ جمعرات کا  صدارتی مباحثہ  2024 کے انتخابی دور کا آخری  دور ہونا چاہیے۔

فی الحال ایک دوسری صدارتی بحث ستمبر میں شیڈول ہے، اور دونوں امیدواروں نے کہا ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں گے۔

ٹرمپ کو 31 مئی کو ایک پورن سٹار کو دی گئی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے جھوٹے کاروباری ریکارڈوں کے جرم میں سزا سنائے جانے کے فوراً بعد  کئے جانیوالے سروے میں بائیڈن  کو 46 فیصد مقبولیت حاصل تھی جبکہ ٹرمپ کو 44 فیصد مقبولیت حاصل تھی ۔

Yahoo News/YouGov پول سے پتہ چلتا ہے کہ بائیڈن کو وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ کے لئے صرف 40 فیصد امریکیوں کی حمایت حاصل ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 44 فیصد امریکیوں کی حمایت حاصل ہے۔ 

 یادرہے   ٹرمپ پہلے ہی دو بار صدر کے لیے انتخاب لڑ چکے ہیں، اور انھوں نے  کسی بھی سروے میں کبھی بھی 47 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے ہیں۔

45 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ زیادہ "جھوٹے" امیدوار تھے۔ صرف 33٪ کا خیال ہے کہ بائیڈن کا سچائی کے ساتھ کمزور رشتہ تھا۔

بائیڈن کے لیے  خطرے کی گھنٹی

اب صرف 24 فیصد امریکیوں  کا کہنا ہے کہ بائیڈن ایک اور مدت کے لیے فٹ ہیں، جون میں یہ تعداد 29 فیصد  تھی - جبکہ 60 فیصد کا کہنا ہے کہ   بائیڈن فٹ نہیں ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کا فٹنس اسکور (43٪) اب بائیڈن کے مقابلے میں تقریباً 20 پوائنٹ زیادہ ہے - ۔

56٪ امریکی  شہری اب کہتے ہیں کہ بائیڈن کی عمر صدارت کے لیے ان کی فٹنس کے حوالے سے ایک "بڑا مسئلہ" ہے۔

 تقریبا دو تہائی  یعنی65٪ کا کہنا ہے کہ بائیڈن "صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کے لئے بہت بوڑھے ہیں۔

 اور صرف 28٪ کا کہنا ہے کہ وہ "امریکہ کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔"

  صدارتی مباحثے سےپہلے43 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ ٹرمپ کے مجرمانہ الزامات بڑا مسئلہ ہیں جبکہ 38 فیصد کے نزدیک بائیڈن کی عمر بڑا مسئلہ تھی تاہم مباحثے کے بعد اب 38 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ پر مجرمانہ الزامات بڑا مسئلہ ہیں جبکہ 42فیصد کا خیال ہے کہ بائیڈن کی عمر بڑا مسئلہ ہے۔

45 فیصد امریکی اب سوچتے ہیں کہ ٹرمپ کے پاس 2024 کا الیکشن جیتنے کا بہترین موقع ہے، بائیڈن کے لیے صرف 25 فیصد  امریکی فتح چاہتے ہیں ۔ 

ڈیموکریٹس میں بائیڈن کی  حمایت 11 پوائنٹس کی کمی سے 68 فیصد سے 57 فیصد رہ گئی۔

کیا بائیڈن کو  وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ چھوڑ دینا چاہئے؟

نومبر میں بائیڈن کے امکانات کے بارے میں بحث کے بعد کی پریشانی نے قیاس آرائیوں کے ایک اور دور کو جنم دیا ہے کہ آیا وہ انتخابات چھوڑ سکتے ہیں اور کسی نسبتا نوجوان ڈیموکریٹ کو نامزدگی سونپ سکتے ہیں۔ 

نئے Yahoo News/YouGov پول سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹس کے رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 36% چاہتے ہیں کہ صدر بائیڈن  کو  انتخابات سے دستبردار ہوجانا چاہیے - مارچ میں یہ تعداد 28% تھی۔

ڈیموکریٹس کی 45٪ تعداد اب بھی چاہتی ہے کہ بائیڈن  انتخابات لڑیں پہلے یہ تعداد 55 فیصد تھی ۔ 

تاہم اگر بائیڈن الیکشن نہ لڑنے کا  اعلان کریں بھی تو ڈیموکریٹس ووٹر میں کملا ہیرس کو محض 38 فیصد حمایت حاصل ہے جبکہ 42 فیصد اس کے علاوہ کسی اور ترجیح دینگے ۔

کملا ہیرس کو ڈیموکریٹس ووٹر کی 31فیصد ، گورنر کیلے فورنیا گیون نیوزوم کو 17 فیصد، ٹرانسپورٹیشن سیکرٹیر پیٹ بٹ گیگ کو 8 فیصد اور ورمونٹ سے سینٹر برنی سینڈرس کو 7 فیصد اور وائٹمر کو 6 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

مزیدخبریں