ویب ڈیسک: پاکپتن کے معروف بزنس مین چوہدری ظفر اقبال رات گئے اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری ظفر اقبال رات گئے اپنی گاڑی میں محلہ ظفر آباد کے قریب مردہ پائے گئے۔ گھنٹوں سٹارٹ گاڑی کھڑی دیکھ کر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کا شیشہ توڑ کر لاش کو نکالا۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے۔ مرحوم معروف بزنس مین اور سویٹس شاپ کے مالک تھے۔