بیڈمنٹن کھیلتے ہوئےچینی کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

01:22 PM, 3 Jul, 2024

ویب ڈیسک: 17 سالہ چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران چینی کھلاڑی ژانگ ژی اچانک گر کر ہلاک ہوگیا۔

انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق ژانگ ژی کا مقابلہ گزشتہ اتوار کو جاپان کے کازوما کاوانو سے تھا۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی،کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ ژی اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔

مزیدخبریں