ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارتی ٹیم  بارباڈوس سے بھارت کیلئے روانہ 

03:03 PM, 3 Jul, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم  بارباڈوس سے بھارت کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم  کل صبح  دہلی پہنچے گی۔ بھارتی ٹیم کو بارباڈوس سے خصوصی پرواز کے ذریعے لے جایا جارہا ہے۔

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ  نے  بھارتی ٹیم کے لئے خصوصی پرواز کا اہتمام کیا ہے، خصوصی طیارے میں ٹیم کے ساتھ بھارتی میڈیا کے نمائندوں کو بھی  لےجایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بارباڈوس میں سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم پھنس گئی تھی۔

مزیدخبریں