حکومتی شاہ خرچیاں ،سینیئربیورو کریٹس کیلئے اربوں کےلگژری گھر وں کی تعمیرشروع

03:23 PM, 3 Jul, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:( دانش منیر ) بیورو کریٹس کو   لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری،گریڈ 20، 21 اور 22 کے بڑے بیوروکریٹس کے لیے لگژری رہائشگاہوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق دستاویزات میں کہا گیاہے کہ ابتدائی طور پر 27 گھروں کی تیاری کے منصوبے کے لیے ایک ارب 64 کروڑ 45 لاکھ کی منظوری دی گئی،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے رہائشی  پول میں اب 27 کے بجائے 29 نئے لگژری گھروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیاہے کہ مزید دو لگژری گھروں کو شامل کرنے سے لاگت تقریبا 2 ارب سے کراس کر جائیگی،منصوبے میں اب 29 لگژری ڈبل سٹوری گھر ، واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور بائونڈری وال شامل ہوگی،ڈی ایچ اے فیز 9 میں سینئر بیوروکریٹس کے لیے آئی ڈیپ گھروں کی تیاری مکمل کریگا،نئی سرکاری رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے ایک سال نو ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔

دستاویزات میں کہا گیاہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نے مزید 2 رہائشگاہوں کے اضافے پر آئی ڈیپ کو ترمیمی پلاننگ کمیشن منظوری کروانے کی ہدایات دے دیں،مزید 2 رہائشگاہیں کیوں شامل کی گئیں اور ان پر کتنے لاگت آئیگی ترمیمی پلاننگ کمیشن منظور کروایا جائے۔

مزیدخبریں