مرد چار شادیاں کریں، نہیں تو پاکستانی عورتیں طوائف بن جائیں گی، خلیل الرحمان قمر

03:32 PM, 3 Jul, 2024

طیبہ نقشی

( پبلک نیوز) طیبہ نقشی: متنازعہ مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین جسم فروشی کی طرف مائل ہو جائیں گی اگر مردوں کو چار عورتوں  سے شادی کرنے کی اجازت نہ دی گئی ۔ انہوں نے دلیل پیش کی کہ جس کی شرعی اجازت بھی ہے۔

 اپنے اشتعال انگیز ریمارکس کے لیے مشہور خلیل الرحمان قمر نے یہ بیان یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران دیا ہے، جس میں خواتین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سماجی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کثرت ازواج کی تعدد کو قبول کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنفی عدم توازن  جس میں 36% لڑکے اور 64% لڑکیاں ہیں اس لیے خواتین کے ایک حصے کو جسم فروش بننے سے روکنے کے لیے مرد چار شادیاں کریں۔

پوڈ کاسٹ کے دوران قمر نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ مردوں پر بھی تنقید کرتے ہیں اور خواتین کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ مرد فطری طور پر ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی طرف مائل ہوتے ہیں اور خواتین کی تعدد ازدواج کو قبول کرنے سے ان کی سماجی حیثیت کی حفاظت ہوگ

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ مردوں کے غیر ازدواجی تعلقات کو معاف کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ گھر کو تباہ کر تے ہیں، جبکہ خواتین کی بے وفائی نسلوں کو تباہ کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں