سمندری طوفان ’بیرل‘ نے یونین آئی لینڈ میں تباہی مچادی

06:52 PM, 3 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) سمندری طوفانبیرل‘ نے یونین آئی لینڈ میں تباہی مچادی ، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔

شمالی کیریبین میں سمندری طوفان بیرل نے تباہی مچا دی ہے۔ بیرل کو کیٹیگری 5 کا طوفان قرار دیا جا رہا ہے، جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سینٹ ونسنٹ یونین آئی لینڈ میں ہر سو تباہی ہی تباہی پھیلی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم رالف گونسالویس کے مطابق طوفان نے سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز کو خاص طور پر متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ " سمندری طوفان آیا اور چلا گیا، اور اس نے اپنے پیچھے  بے پناہ تباہی چھوڑی ہے۔" 

انہوں نے کہا کہ گریناڈائنز جزیرے کے ایک جزیرے یونین آئی لینڈ میں  90% مکانات "شدید طور پر متاثر یا  تباہ ہو چکے ہیں"۔

وزیراعظم نے ایک ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں